مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی فلسطین نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے بنائی گئی غزہ صلح کمیٹی اسرائیل کی خواہش اور منافع کے پیش نظر بنائی گئی ہے۔
اس پیغام میں آیا ہے کہ جہاد اسلامی نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل کیا ہے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اسرائیل کی طرف سے بار بار اس جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔
پیغام میں مزید کہا ہے کہ جہاد اسلامی نے ٹیکنو کریٹ کمیٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن غزہ صلح کمیٹی کے ڈھانچے سے معلوم ہوا کہ امریکہ حتی جنگ بندی معاہدے کے شقوں کے حوالے سے کتنی منفی سوچ رکھتا ہے۔
واضح رہے امریکہ نے غزہ صلح کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کی صدارت خود ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے اور امریکی وزیر خارجہ اور ٹرمپ کے داماد اس کے اعضا میں سے ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ